وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام سیاسی جماعتوں سے آج پارلیمنٹ کا سرمائی
اجلاس شروع ہونے کے موقع پر جی ایس ٹی بل سمیت تمام مسائل پر بحث میں تعاون
کی اپیل کی اور کہا کہ حکومت ہر مسئلے پر کھل کر بات چیت کرنے کے لئے تیار
ہے۔وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کے احاطے میں میڈیا کے سامنے اپنے بیان میں امید
ظاہر کی کہ موجودہ سیشن میں بحث کے لئے لائے جانے والے تمام مسائل پر سیاسی
جماعتیں حکومت کو مکمل تعاون دیں گی۔انہوں نے کہا کہ" تمام مسائل پر بحث ہوگی۔